الیکشن کمیشن کی ساکھ اب تک کی کم ترین سطح پر: کھرگے

0
60

کہاانڈیا اتحاد کا بنیادی مقصد ایک متحرک جمہوریت کی ثقافت اور ملک کے آئین کی حفاظت کرنا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) جیسے آئینی ادارے کی ساکھ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔مسٹر کھڑگے نے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کو لکھے ایک خط میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ووٹنگ کے اعداد و شمار میں تضادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ادارے کی ساکھ اس وقت کم ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ عوامی ڈومین میں ہے کہ ای سی آئی نے کس طرح شاید تاریخ میں پہلی بار لوک سبھا انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے حتمی ووٹنگ کی فیصد کو جاری کرنے میں تاخیر کی ہے۔‘‘ انہوں نے قائدین پر زور دیا کہ قومی مفاد میں سبھی کو اجتماعی طور پر ای سی آئی سے لوک سبھا انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار کو جاری کرنے میں تاخیر پر سوال اٹھانا چاہئے۔کانگریس کے صدر نے اپنے خط میں ای سی آئی سے پوچھا ’’19 اپریل کو پولنگ کے اختتام سے لے کر 30 اپریل کو ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار کے تاخیر سے جاری ہونے تک حتمی ووٹنگ فیصد میں 5.5 کا اضافہ کیسے ہوا۔‘‘اسی طرح دوسرے مرحلے کے لیے حتمی ووٹنگ کا فیصد 26 اپریل کو رات 19.00 بجے سے لے کر 30 اپریل کو ڈیٹا کے تاخیر سے جاری ہونے تک کیسے 5.74 سے زیادہ بڑھ گیا۔‘‘
مسٹر کھڑگے نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ ان حقائق کی بنیاد پر کیا یہ حتمی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش ہو سکتی ہے ؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی فیصد سے گھبرائی ہوئی اور مایوس تھی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمران جماعت اقتدار میں رہنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ انڈیا اتحاد کا بنیادی مقصد ایک متحرک جمہوریت کی ثقافت اور ملک کے آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ آئیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی آزادی کو یقینی بنائیں اور اسے جوابدہ بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا