راجوری میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ڈرائیور سمیت دو لقمہ اجل،دیگرپانچ زخمی

0
102

زخمی جی ایم سی راجوری میں زیر علاج،پولیس تھانہ نوشہرہ اور پی ایس کنڈی میں معاملات درج ،مزید کاروائی شروع
سید زاہد
راجوری؍؍ راجوری ضلع کے کوٹرنکہ اور نوشہرہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات پیش آئے جس کے نتیجہ میں دو افراد لقمہ اجل ہو گئے اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔واضح رہے جموںراجوری ہائی وے پر سڑک حادثے میں ڈرائیور کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ یاد رہے یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک نجی ایکو گاڑی جموں سے راجوری جاتے ہوئے نوشہرہ کے ٹھلکہ کے مقام پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔وہیں متوفی کی شناخت زبیر احمد (29) ولد محمد اکرم ساکنہ کوٹ دھڑا راجوری کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دوسرا شخص واجد حسین شاہ ساکن کوٹ دھڑا (25) ولد فرزان حسین شاہ شدید طور پر زخمی ہو گیا اور علاج کے لیے ضلع ہسپتال راجوری داخل کرا دیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب دوران شب کوٹرنکہ میں بھی سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹیمپو ٹریولرسری نگر سے کوٹرنکہ بدھل جاتے ہوئے رات کے وقت کوٹرنکہ تا خواص سڑک پر کلیاں کے قریب حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 5 مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے فوری طور پرکمونٹی ہیلتھ سینٹر کوٹرنکہ میں طبی امداد کے لیے پہنچایا۔ تاہم زخمیوں کی شناخت محمد سکندر ولد محمد خلیل، محمد یعقوب ولد محمد خان ،شکیل احمد ولد مقبول حسین ، لعل دین ولد محمدشفیع، محمد شکور ولد محمد بشیر کے طور پر ہوئی ہے دریں اثنائسڑک حادثہ میں محمد شکور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جبکہ چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی راجوری ریفر کر دیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ نوشہرہ اور پی ایس کنڈی میں معاملات درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا