اعجاز اسد نے سیکرٹری پلاننگ اور سول ایوی ایشن کے عہدے کا چارج سنبھالا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ محمد اعجاز اسد نے آج سیکرٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ساتھ انتظامی سیکرٹری سول ایوی ایشن اور کمشنر سول ایوی ایشن کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔اعجاز اسد کا تین برس تک ضلع ترقیاتی کمشنرسری نگر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد حال ہی میں تبادلہ کیا گیا تھا۔یہ بات قابل ِذکر ہے کہ وہ جموں و کشمیر چھ اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر رہ چکے ہیںاورکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا