ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا

0
0

پبلک گریوینس اور اِرأ کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج سیکرٹری پبلک گریوینس اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرجے اینڈ کے اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی (اِی آر اے) کا چارج سنبھال لیاہے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد پبلک گریوینس اور اِرأ کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اُنہیں دونوں اِداروں کے کام کاج کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر کو پبلک گریوینس ڈیپارٹمنٹ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے علاوہ ان کے کام کے دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہیںجانکاری دی گئی کہ محکمہ نے شکایات کے اِندراج ( کشمیر کے لئے 18005722328اورجموں کے لئے18005722327)دو ٹول فری کال سینٹر قائم کئے ہیں ۔اِرأمیں ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کی جگہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا چارج سنبھالا۔جے اینڈ کے اِرأ ( اِی آر اے )کے سینئر اَفسران نے انہیں ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے وسیع تر خدوخال کے بارے میں آگاہ کیا جو اس وقت جے اینڈ کے اِی آر اے کی جانب سے پورے جموںوکشمیر یوٹی میں چلایا جا رہا ہے۔انہیں جانکاری دی گئی کہ ورلڈ بینک فنڈ سے سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت کل 213 ذیلی منصوبوں میں سے 183 ذیلی منصوبے86فیصد کی شرح کے ساتھ پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں ۔ڈاکٹرسیّد سحرش اَصغر نے جے اینڈ کے اِی آر اے کے تمام اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام کوالٹی پیرامیٹروں اور ٹائم لائنز کی تعمیل کرتے ہوئے مشن موڈ میں کام جاری رکھیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جے ٹی ایف آر پی کے تحت عملد در آمد کے لئے شروع کئے گئے تمام ذیلی منصوبے مقررہ مد ت کے اَندر مکمل ہوں اور جے ٹی ایف آر پی کے منصوبے کے مقاصد کو مکمل طو ر پر حاصل کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا