عوام الناس کو بنیادی سہولیات اور خدمات کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح:شالین کابرا

0
0

نوشہرہ میں عوامی دربار ،حکومت اور عوام کے درمیان براہ ِراست بات چیت ،مسائل کابروقت ازالہ
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا نے عوامی بہبود کے عزم کے ایک شاندار مظاہرہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت کے ساتھ آج راجوری ضلع کے سرحدی بلاک نوشہرہ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔اس تقریب نے حکومت اور عوام کے درمیان براہ ِراست بات چیت کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں متعدد اہم مسائل کا اَزالہ کیا گیا۔ اس سیشن کے دوران بہت سے اہم مسائل کو سامنے لایا گیا۔اِس موقعہ پر پنچایت لنگہار میں پانی کی قلت، آر ڈی ایس ایس سکیم پر تیزی سے عمل آوری، پی ایچ سی لنگر میں ایمبولینس کی سہولیت کا فقدان،ایچ ایس لنگر کی اَپ گریڈیشن ،سرکاری اِداروں میں عملے کی کمی ،منریگا کے تحت مواد کی ادائیگی کی ذمہ داری، ایس ڈی ایچ نوشہرہ میں عملے کی کمی ، نوشہرہ ٹنل کے جنوبی پورٹل سے رابطہ وغیرہ جیسے مسائل پیش کئے گئے ۔اِس کے علاوہ دیگر مسائل میں پی ڈبلیو ڈی کی سڑکوں کی خستہ حالی، نوشہرہ میں اِنڈور سٹیڈیم کی تعمیر، نوشہرہ میں میونسپل حدود میں بی آر او سڑکوں کی خستہ حالی، نوشہرہ ہنجانہ پُل پر کام کا آغاز، ایچ ایس ایس نوشہرہ کی غیر محفوظ عمارت، گرلز ہوسٹل کی تعمیر اور جی ڈی سی ٹھنڈاپانی میں سائنس سبجیکٹ متعارف کرنا، سیوٹ کے لئے لفٹ آبپاشی کا نظام نافذ کرنا ،ایک نیا ضلع نوشہرہ کی تشکیل ، نوشہرہ کے لئے ایک کیندریہ ودھیالیہ کی منظوری ، اِضافی سرحدی بنکروں کی منظوری ، جے جے ایم سکیموں پر تیشی سے عمل آوری ، پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت چھوڑے گئے اہل مستفیدین کو شامل کرنا، تعلیم اِداروں میں عملے کی کمی ، سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ، پرانے ہیند پمپوں کی مرمت وغیرہ شامل ہیں۔عوام نے نوشہرہ میں گجر ہوسٹل کی تعمیر کے لئے مناسب اراضی کی نشاندہی، ایچ ایس ایس بھوانی میں عملے کی کمی، نوشہرہ سے لام تک سڑک کو چوڑا کرنے اور کنرا سے کمپلا تک سڑک کو چوڑا کرنے ، سیر مکری میں محکمہ صحت کی عمارت پر کام شروع کرنے، این ایچ 144اے پر ڈھانچوں کے لئے معاوضہ ، سرحدی بنکروں کے لئے زیر اِلتوأ اِدائیگیوں وغیرہ کا بھی مطالبہ کیا۔عوامی دربار کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی کیوں کہ شرکأ نے محکمہ ریونیو کی آن لائن خدمات کی سراہنا کی ۔ ڈیجیٹل خدمات کی آسان اور مؤثر فراہمی نے نمایاں تعریف حاصل کی جو صارف دوست اور قابل رَسائی حکومتی اقدامات کی طرف مثبت تبدیلی کو اُجاگر کرتی ہے۔مختلف سٹال اِس مقام کی زینت بنے ہوئے تھے جن میں سے ہر ایک میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردہ مؤثر سکیموںکی عمل آوری کی عکاسی کی گئی ہے۔ حاضرین کو نہ صرف سنا گیا بلکہ ان اَقدامات کے ذریعے پیش کئے جانے والے متعدد فوائد کو دریافت کرنے اور ان سے فائدہ اُٹھانے کے لئے بھی ترغیب دی گئی ۔تقریب کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرانے سٹالوں کا فعال طور پر معائینہ کیا اور جدید سکیموں اور اَقدامات کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔شالین کابرا نے عوامی دربار میں اَپنی تقریر کے دوران مقامی کمیونٹی کی طرف سے پیش کئے گئے اہم مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کی اوّلین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات اور خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اُنہوں نے محکمہ ریونیو کی خدمات کو آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے عوامی سہولیت کو بڑھانے کے لئے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ اِس اَقدام کا مقصد وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کے مطابق عمل کو آسان کرنا اور عوام کے لئے ضروری خدمات کو مزید قابل رسائی بنانا ہے۔اَیڈیشنل چیف سیکرٹری نے پنچایتی راج اِداروںکو بااِختیار بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے پی آر آئیزسے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں کی مجموعی بہتری کے لئے اَپنی پرجوش کوششیں جاری رکھیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختص فنڈز کے مؤثر اِستعمال کو یقینی بنائیں۔ شالین کابرا نے عوامی دربار میں جل جیون مشن کے ذریعے ہر گھر کے لیے صاف، نلکے پانی کے کنکشن تک رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے اس ویژن کو ایک ٹھوس حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کی لگن پر زور دیاجس سے پانی کی عالمی رَسائی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہو گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ جل شکتی کے متعلقہ افسر کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ علاقوں میں جل جیون مشن کے تحت جاری سکیموں کے بارے میں عوام میں جامع بیداری کو یقینی بناتے ہوئے بلاک وار میٹنگیں منعقد کریں۔ اُنہوں نے سیوٹ میں لفٹ آبپاشی سکیم کی عمل آوری کے لئے یقین دلایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اِس تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر سندربنی راجندر شرما،ڈی ڈی سی ممبر سیری سنگیتا شرما، ڈی ڈی سی ممبر نوشہرہ ڈاکٹر منوہر سنگھ، بی ڈی سی سیری نینا شرما،بی ڈی سی سندربنی ارون شرما،بی ڈی سی سیوٹ،بال کرشن اور بی ڈی سی نوشہرہ بودھ راج ، چیف اِنجینئر جل شکتی جموں اِنجینئر ہمیش منچند ، اے ڈی ڈی سی پون کما ر، ڈی ایف او نوشہرہ ستیندر موریا ، اے ڈی سی نوشہرہ کرتار سنگھ ، اے ڈی سی سندر بنی وِنود کمار بہنال ، سی پی او محمد خورشید ، جی ایم ڈی آئی سی اشونی شرما، اے سی آر عمران رشید کٹاریہ ، ایس اِی پی ڈی ڈی صادق آزاد ، ایس اِی ہائیڈرولکس بھرم جیوتی شرما، ڈی پی او عاقل نوید ، سی ایم او ڈاکٹر راجندر شرما، سی اے ایچ او ڈاکٹر خالد حسین ، سی اے او سوہن سنگھ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا