اس ڈیجیٹل دور میں بھی ہم سڑک سے محروم ہیں:شفیق احمد بلالی

0
107

کہاگاؤں اڑائی کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے،انتظامیہ حرکت کرے
ریاض ملک
منڈی؍؍ اس وقت جب ہمارا ملک ڈیجیٹل بننے جارہاہے۔ لیکن ضلع پونچھ کا یہ گاوں اڑائی اب بھی سڑک پانی بجلی کی مانگ میں۔مصروف ہے۔جس کو لیکر سماجی کارکن مولاناشفیق احمد بلالی نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت لوگ ڈگری کالج، یونیورسٹی اور ٹراماہسپتال جیسی سہولیات کی مانگ کررہے ہیں۔ لیکن گاوں اڑائی اب بھی بنیادی سہولیات کی ہی مانگ کررہاہے۔
اگر چہ ضلع پونچھ کو ایک ہمدرد اور باصلاحت ڈپٹی کمیشنر یاسین محمد چوہدری کی شکل میں ملے ہیں۔اگر ان کے دور میں گاوں اڑائی میں سڑک کی حالت بہتر نہ لوسکی تو شائید ہی کسی دور میں گاوں اڑائی کو سڑک کی بہتر سہولیات میسر ہوگی۔اس جبکہ آبادی کے لحاظ سیضلع پونچھ کا سب سے بڑا گاؤں اڑائی 2014سے سیلاب سے تباہ شدہ سڑک کی تعمیر کامنتظرتھا۔
سڑک کاٹنڈر پیسے کی وجہ سینہ ہونا ہمارے ساتھ ستر سال سے چلی آرہی انصافی کی ایک اورمثال ہے 2014سے ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے اب تک وفانہ ہوسکے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں کی مقامی ابادی سخت پریشان ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے زاتی مداخلت کرکے اڑائی گاوں کی سڑک کی تعمیر میں توجہ مک اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا