مرمت کے پیش نظر 24 گھنٹوں کے لیے قومی شاہراہ پر رہی گاڑیوں کی نقل و حمل بند

0
140

ایس ایس پی ٹریفک رام بن نے کیا شیر بی بی کشٹواری پتھر کا دورہ
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے رامبن اور بانہال کے بیچ قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر پتھر اور پسیوں کے گہر انے کی وجہ سے قومی شاہراہ میں خرابی آنے کی وجہ سے لگاتار ٹریفک میں خلل دیکھنے کو ملا۔رامبن کے دلواس، مہاڑ اور بانہال کے ہنگنی، شالگاڈی، شیر بی بی کشتواڑی پتھر اور کئی مقامات پر لگاتار پتھر ،مٹی اور ملبہ گہر انے کی وجہ سے قومی شہرہ پر ٹریفک متاثر رہی۔
وہیں بانہال کے شیر بی بی کشتواڑی پتھر کے مقام پر سڑک کا ایک حصہ دھنس جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے ہو کر رہ گئی تھی،اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی شاہراہ کی مرمت کے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اف انڈیا نے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن بصیرالحق چودھری سے 24 گھنٹوں کے لیے قومی شہرہ پر ٹریفک کو معطل کرنے کی اجازت مانگی تھی اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی جانب منگلوار صبح اٹھ بجے سے لے کر بدھوار صبح آٹھ بجے تک شاہراہ پر ٹریفک کو معطل رکھنے کا ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا ۔
اس دوران ناشری ٹنل سے لے کر نویوگ ٹنل بانہال تک کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس دوران دلواس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مقامات اور خاص طور پر بانہال شیر بی بی کشتواڑی پتھر کے مقام پر شاہراہ کو دو طرفہ آمدورفت کے قابل بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری رہا۔وہیں شاہراہ پر کام کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ٹریفک رامبن روہت بسکوترہ نے سوموار کو رامبن دلواس اور منگلوار کو شیر بی بی کشتواڑی پتھر بانہال کا دورہ بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا