کشتواڑ کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے لیے مل کر کام کرناہے:عبدالقیوم

0
90

ایس ایس پی کشتواڑ نے مجلسِ شوریٰ اور سناتن دھرم سبھا کشتواڑ کے اراکین سے کی تعارفی ملاقات
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں اتفاق، امن و اتحاد بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مصروفیت کو مضبوط بنانے کی کاؤشوں میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم نے معزز شہریوں، سناتھن دھرم سبھا، مجلسِ شوریٰ کشتواڑ اور ضلع کشتواڑ کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر کشتواڑ میں ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی۔
منعقدہ میٹنگ کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان گفتگو اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ افتتاحی اجلاس کے دوران شرکاء نے ضلع کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف مسائل اٹھائے جن میں منشیات کے استعمال، سبزی فروشوں اور کریانہ دکانداروں کی طرف سے شراب کی غیر قانونی فروخت، شرپسندوں کی شناخت اور کارروائی، ٹریفک قوانین کے بہتر نفاذ اور ڈرائیوروں کے لیے بیداری پروگرام منعقد کرنا، کشتواڑ قصبے میں مال بردا گاڑیوں کے داخلے کے اوقات میں تبدیلی، فْٹ پاتھوں کی تعمیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جن مسائل پر گفتگو کی گئی ان میں بار بار منشیات فروشی میں ملوث جانے والے کو پی ایس اے کے تحت بند کرنے، امن کو برقرار رکھنے، بھائی چارے کو فروغ دینے اور منشیات سے پاک کشتواڑ کے لیے اجتماعی طور پر کوشش کرنے پر زور دیا گیا۔سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم نے شرکاء کے تحفظات اور تجاویز کو بغور سے سْنا۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ زمینی سطح پر درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ان کے تاثرات پر پوری توجہ سے غور کیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ سیول انتظامیہ سے متعلق خدشات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا، جبکہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ آفیسران و سماجی و مذہبی تنظیموں کے اراکین پر بھی زور دیا کہ وہ ضلع پولیس کشتواڑ کے ساتھ ترقی کو فروغ دینے اور منشیات کے استعمال سے نمٹنے کی کوششوں میں تعاون کریں۔ حکومت کے نشا مْکت بھارت ابھیان کے مطابق سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم نے عوام ع دیگر شرکاء کو شرکت کی حوصلہ افزائی کی اور کشتواڑ میں منشیات سے پاک ماحول کو فروغ دینے کے مقصد سے سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے تجاویز طلب کیں۔ میٹنگ کا اختتام تمام فریقین کی جانب سے ایک محفوظ اور خوشحال کشتواڑ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔ ضلع پولیس کشتواڑ نے عوام کی خدمت کرنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے مضبوط شرکت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا