اسمرتی مندھانا :ڈبل سنچری بنانے والی پہلی ہندستانی لیجنڈ ویمن کرکٹ کھلاڑی

0
0

(یوم پیدائش 18 جولائی پر خاص)
نئی دہلی،18جولائی (یو این آئی) کرکٹ ہمیشہ سے ہندوستان کا پسندیدہ کھیل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعدادموجود ہے۔ لیکن آج کے دور میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے کرکٹ میں اپنی ایک اچھی خاصی شناخت بنالی ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اپنی بہتر کارکردگی کے بل بوتے پر شائقین کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایک ایسی ہی کھلاڑی اسمرتی سری نواس مندھانا ہے، جسے پوری دنیا اسمرتی مندھانا کے نام سے جانتی ہے۔ اس خاتون کھلاڑی نے ڈبل سنچری بنانے والی پہلی ہندستانی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اسمرتی مندھانا 18 جولائی 1996 کو مہاراشٹر میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق مارواڑی برادری سے ہے۔ ان کے والد سری نواس مندھانا اور والدہ سمیتا مندھانا ہیں۔ صرف دو برس کی عمر میں، اسمرتی اپنے خاندان کے ساتھ مادھو نگر، سانگلی، مہاراشٹر میں منتقل ہوئیں۔ اسمرتی کی تعلیم سانگلی میں ہی مکمل ہوئی۔ انکی کرکٹ میں دلچسپی کی ایک وجہ ان کے والد اور بھائی تھے۔ دونوں ضلعی سطح کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ بچپن سے ہی اپنے بھائی کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر اسمرتی کے ذہن میں بھی کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہونے لگی۔اس کے بعد انہوں نے اپنا کریئر اسی میں بنانے کا فیصلہ کیا۔
اسمرتی نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز صرف نو سال کی عمر میں کیا ۔ انہیں اس سمت میں پہلی اہم کامیابی اس وقت ملی جب وہ انڈر 15 کے لئے منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد اسمرتی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کے کیریئر میں ایک اہم موڑاس وقت آیا جب اسمرتی کو مہاراشٹرا انڈر 19 ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع ملا۔ گھریلو کرکٹ میں اسمرتی کی کارکردگی شروع سے ہی شاندار رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا