سری نگر، 18 جولائی (یو این آئی) سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے منگل کی صبح جنوبی کشمیر کے 3 اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کشمیر کی ٹیمیں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں چھاپے ما ر کارروائیاں انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے کولگام کے قیموہ، شوپیاں کے چکورہ اور شرمال اور اننت ناگ کے مین ٹائون میں مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما ہلاکت کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ سنجے شرما کو سال رواں کے ماہ فروری میں اچھن پلوامہ میں نا معلوم بندوق بر داروں نے ہلاک کیا تھا۔