اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی ٹیم نے کیا پونچھ بازار کا خصوصی معائنہ

0
118

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کاٹے چالان، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی تاجروں کو دی ہدایت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود کی زیرِسرپرستی ٹیم نے بازار کا خصوصی معائنہ کیا جس دوران اضافی قیمتیں وصولنے والے، زائد از معیاد اشیاء فروخت کرنے والے و دیگر فوڈ سیفٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے و صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے تاجروں کے چالان کاٹے گئے جبکہ انہیں انتباہ دیا گیا مستقبل میں اگر انہوں نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی تو انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے بتایا کہ وہ اکثر و بیشتر خود بازار کا معائنہ کرتے ہیں جبکہ انکے انسپکٹر بھی چیکنگ کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پونچھ، منڈی، سرنکوٹ و مینڈھر میں انکی کاروائیاں جاری رہتی ہیں اور دیکھا گیا ہے کہ ان سالوں میں اکثر دوکاندار شعور و بیدار ہو گئے ہیں اور وہ فوڈ سیفٹی قوانین کی پاسداری کرتے نظر آرہے ہیں لیکن جو ان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ انکے خلاف اسی طرح خصوصی کارروائیوں کے ذریعے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں اور انہیں جرمانہ عائد کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنا لائسنس کے جن دوکانداروں کو پایا گیا اور جو دوکاندار زائد از معیاد اشیاء فروخت کرتے پائے گئے اسطرح کے دوکانداروں سے 10 ہزار 500 روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا زائد از معیاد والی اشیاء کے نمونے لیکر جانچ کے لیے روانہ کردیئے ہیں۔اس ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کے ہمراہ فوڈ سیفٹی انسپکٹر ہیڈکوارٹر ظفر اقبال، رئیس ملک انسپکٹر محکمہ ہذا بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا