اسرائیل ایران اور لبنان میں صورتحال پر نظر رکھ رہا ہے

0
0

یروشلم، 14 اگست (یو این آئی) اسرائیلی حکومت ایران اور لبنان میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور فوجی صلاحیتوں کو تیار کر رہی ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ہدف پر حملہ کرنے کے قابل ہوسکے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے مسٹر گیلنٹ کے حوالے سے کہا، ’’میں اسرائیلی شہریوں پر پڑنے والے تناؤ اور بھاری بوجھ سے آگاہ ہوں۔ ہم بیروت، تہران اور دیگر مقامات پر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم خطرات کو دور کرنے اور تمام امکانات کے مطابق تیاری کرنے میں مصرف ہیں، تاکہ ہم جہاں بھی فیصلہ کریں حملہ کر سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ جولائی کے اواخر میں تہران میں اسرائیلی حملے میں فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہنیہ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا