پنجاب کے راج پورہ سے پانچ بدمعاش گرفتار، اسلحہ برآمد

0
0

چنڈی گڑھ، 14 اگست (یو این آئی) پنجاب میں منظم جرائم کے خلاف مہم میں اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (اے جی ٹی ایف) نے بدنام زمانہ مجرم سنیل بھنڈاری عرف ناٹا سمیت پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ہتھیار برآمد کیا ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے بدھ کو کہا کہ گرفتار کیے گئے پانچوں مجرم فیروز پور میں تین حالیہ قتل سمیت کئی گھناؤنے جرائم کے معاملات میں مطلوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ناٹا31 جولائی 2024 کو دن دہاڑے ہونے والے سنسنی خیز قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ یہ گروہ دو کاروں میں گھوم رہا تھا، جب صبح سویرے قومی شاہراہ راج پورہ کے قریب ایک خفیہ اطلاع پر اسے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان سے پانچ پستول، 40 زندہ کارتوس اور دو گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا