اسرائیلی انتظامیہ سیاسی مستقبل کی خاطر پورے خطے میں انارکی پھِیلانا چاہتی ہے:ایردوان

0
72

انقرہ،// ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنے سیاسی مستقبل کی خاطر پورے خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔
صدر ایردوان نے انقرہ میں قازقستان کے وزیراعظم الیاس بیکتانوف سے ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ملاقات میں ترکیہ اور قازقستان کے درمیان تعلقات ، علاقائی و عالمی مسائل سمیت اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اپنے سیاسی مستقبل کی خاطر پورے خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتی ہے، ہماری اولین ترجیح غزہ میں فوری جنگ بندی اور عوام کے لیے انسانی امداد کی بحالی کی غرض سے ترک ریاستوں کی تنظیموں کے مزید تعاون کو فروغ دینا ہے ۔
ایردوان نے مزید کہا کہ قازقستان کے ساتھ دفاعی صنعت سمیت انسداد دہشتگردی ،معیشت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا