اب وقت آ گیا ہے کہ زمینی سطح پر متوقع نتائج کو یقینی بنایا جائے:اتل دولو

0
0

چیف سیکرٹری نے ایچ اے ڈی پی کی کامیابی کیلئے بروقت کریڈٹ لنکیج کو اہم قرار دیا
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے آج یہاں ریاست میں فلیگ شپ ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے بروقت اور کامیاب نفاذ کیلئے کی گئی مختلف سرگرمیوں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی ، وی سی سکاسٹ جے کے ، ایم ڈی ایچ اے ڈی پی ، ڈپٹی کمشنرز ، اے پی ڈی کے اعلیٰ حکام ، جے اینڈ کے بینک کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ جموں میں تعینات افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔
میٹنگ کے ایجنڈے کی تشکیل کردہ وسیع شکلوں میں مختلف اضلاع میں کسانوں کی درخواستوں کی حیثیت ، دکش کسان پورٹل کے ذریعے ان کی ہنر مندی ، مالیاتی اداروں کی طرف سے انہیں قرض کی توسیع اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی پیش رفت کی عکاسی کرنے والے پروجیکٹ وار اپ ڈیٹ شامل تھے ۔ اس پروگرام کی مجموعی پیش رفت کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے بیک وقت پیشہ وارانہ تکنیکی مدد فراہم کرنے اور اس پروگرام کو آسانی سے نافذ کرنے کیلئے بین المسالک تعاون بڑجانے کا مشورہ دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر رکاوٹوں کو محکمے کی قیادت کی ٹھوس کوششوں سے دور کر دیا گیا ہے اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ زمینی سطح پر متوقع نتائج کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ٹیموں کی قیادت کریں تا کہ وہاں بھر پور آگاہی پیدا کی جا سکے اور بغیر کسی ناکامی کے اہداف کو پورا کیا جا سکے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کیلئے کام کریں اور ان کی طرف سے دی گئی منظوریوں کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواہش کرنا غیر عملی نہیں ہے کہ کم از کم 15-20 فیصد کسانوں کو ایچ اے ڈی پی کے تحت پیش کی جانے والی درجنوں پر کشش سرگرمیوں میں سے کسی ایک میں خود کو رجسٹر کرنا چاہئے ۔ دکش کسان پورٹل پر رجسٹرڈ کسانوں کی ہنر مندی کے حوالے سے مسٹر ڈلو نے کسان یونیورسٹیوں کے متعلقہ فیکلٹی ممبران کے ذریعے معیاری ویڈیو مواد کی تخلیق پر زور دیا ۔
انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ اس ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام نئے شناخت شدہ کورسز کیلئے زیادہ سے زیادہ مظاہرے کی ویڈیوز اپ لوڈ کریں ۔ اپنے خطاب میں چیف سیکرٹری نے ڈنمارک سے ہائی ڈینسٹی روٹ اسٹاک ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بیل اور بھیڑ کی درآمد پر زور دیا تا کہ یہاں کی نسلوں کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔ مسٹر ڈولو نے اس موقع پر کشتواڑ میں اسپائس پارک کے قیام ، شہد کی جانچ کیلئے این ایم آر ٹیکنالوجی کے حصول ، ایف پی او کو ہینڈ ہولڈنگ ، بیس لائن سروے کی تشکیل ، نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے ، ورمی کمپوسٹنگ ، مصنوعی تخم کاری کی کوریج ، تربیت کا بھی نوٹس لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت شلیندر کمار نے اس پروگرام کے نفاذ میں درپیش چند مسائل کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے اس کے ہموار نفاذ کیلئے اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات اور آنے والے وقت کیلئے عمل کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے روڈ میپ کی تجویز بھی دی ۔ پرذنٹیشن کے دوران مشن ڈائریکٹریشا مدگل نے اس مجموعی ترقیاتی پروگرام کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پچھلے اور موجودہ مالی برسوں کے دوران رجسٹرڈ سرگرمی کے لحاظ سے پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا