گزشتہ روز ایل جی کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کے اجلاس نے ہیلتھ اور آئی سی ڈِی ایس عملے کی تنخواہ بروقت واگزار کرنے کیلئے پیشگی فنڈس کو منظوری دی ہے اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن کے ریگولر ملازمین کی تنخواہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حصے کی پیشگی فنڈزواگزارکرنے کے لئے محکمہ خزانہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔۔یہ فنڈز مالی برس کے جون اور نومبر کی دو قسطوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اِس طرح پیشگی پوزیشن میں رکھے گئے فنڈز کو مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آڈِٹ شدہ یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے بعد جاری کردہ فنڈز سے واپس لیا جائے گا۔ یہ اِنتظام فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن کے باقاعدہ عملے کو تنخواہ کی باقاعدگی سے تقسیم کو یقینی بنائے گا۔اِنتظامی کونسل نے محکمہ خزانہ کی طرف سے پیش کردہ تجویز کو بھی منظوری دے دی جس میں اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز (آئی سی ڈِی ایس) کے مستقل عملے کی تنخواہوں اور اے ڈبلیو ڈبلیو/ اے ڈبلیو ایچ کے اعزازیہ کی ادائیگی کے لئے مرکزی حصے کی پیشگی فنڈز فراہم کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی۔یہ فنڈز بھی مالی برس کی دو قسطوں یعنی جون اور نومبر میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اِس سے سی ایس ایس پروگراموں اورسکیموں کی آسان عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ مشن پوشن کو آئی سی ڈِی ایس جنرل، سپلی منٹری نیوٹریشن پروگرام، پوشن ابھیان، نوعمر لڑکیوں کے لئے سکیم، پردھان منتری مترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وِی وائی) اور پالنا جیسی کئی اہم سکیموں کو عملانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔زمینی سطح پر خواتین اور بچوں کے ساتھ کلی طور پر کام کرنے والے اس محکمہ آئی سی ڈی ایس صحت کے متعلق کئی اسکیموں پر کا م کرتا ہے خاصکر آنگن واڑی سینٹر سے جُڑے سپروائزر س محکمہ صحت کی زچہ بچہ اسکیم اور اس کے ساتھ پوشن اسکیم کوزمینی سطح پر عملانے کے لئے بھی کام کرتے ہیں حالانکہ جنانی سرکشا یوجنا کے تحت ملنے والی رقومات کے متعلق عوام میں یوٹی سطح کی عوام میں خدشات ضرور ہیں جن کو دور کرنے کے لئے بھی محکمہ کو عوام پر مہربان ہونے کی ضرورت ہے