جموںوکشمیر فلم پالیسی 2024ء حکومت کی اوّلین ترجیح :جِتن کشور

0
0

ناظم اطلاعات نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات اور جموںوکشمیر فلم پالیسی 2024ء کی عمل آوری کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ ناظم اطلاعات جِتن کشور نے آج شری امرناتھ جی یاترا 2024 ء کے لئے اِنتظامات کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر فلم پالیسی 2024 ء کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹرز)وویک پوری، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں اَتل گپتا، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر محمد اسلم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر (اے وی)دیپک دوبے، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) جموں/ کشمیر ،جموں و کشمیر فلم پالیسی کے نوڈل آفیسر مہیر ٹھاکر، اکاؤنٹس آفیسر ڈائریکٹوریٹ ہتیش چودھری، تمام ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
ناظم اِطلاعات جِتن کشور نے تمام ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن افسران سے آئندہ یاترا کی تیاریوں اور یاترا روٹ کے ساتھ مختلف اہم مقامات پر افرادی قوت ، عملہ ، مشینری اور دیگر ضروری آلات کی دستیابی کے بارے میں رائے طلب کی۔دورانِ میٹنگ افسران نے متعدد اہم مسائل کو اُجاگر کیا جن میںاَفرادی قوت کی کمی،پبلک انائونسمنٹ سسٹمزکی دستیابی ،اَفرادی اور مشینری کے لئے مناسب ٹرانسپورٹیشن کی خدمات کی خریداری سے متعلق مسائل شامل ہیں۔
ناظم اطلاعات نے یاتریوں کے اِستقبال کے لئے یاتراروٹ پر سٹریٹجک پوائنٹس پر ہورڈنگز کی تنصیب اور سفر کے دوران عقیدت مندوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے معلوماتی سائن بورڈز لگانے پر بھی زور دیا۔ناظم اِطلاعات نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2024 کا بھی جائزہ لیا جس کا مقصد فلم کی اِجازت جاری کرنے کے عمل کو آسان کرنا اور فلم سازوں اور پروڈیوسروں کو مدد فراہم کرنا ہے۔دورانِ میٹنگ جِتن کشور نے فلم پالیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے حکومت کی اوّلین ترجیح قرار دیا۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ شوٹنگ کی اجازتوں کی بروقت پروسسنگ سمیت پالیسی کی آسان عمل آوری پر خصوصی توجہ دیں جو جموں و کشمیر میں فلم اِنڈسٹری کی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا