دو بار کھدائی کے باوجود سڑک مکمل نہیں ہو سکی ۔ تحقیقات کا مطالبہ
سید نیاز شاہ
پونچھ //جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کی جانب سے پسماندہ دیہات اتولی میں ایک اجلاس منعقد کرکے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مومنٹ کے صدر جاوید اقبال ریشی مہمان خصوصی تھے ،جہاں بولتے ہوئے مقامی لوگوں نے علاقہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر حکومت اور انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ 2011 میں آعظم باد سے اتولی کیلئے آرہی سڑک کی کھدائی محکمہ نبارڈ نے کی تھی جس ہے بعد محکمہ (پی ایم جی ایس وائی) نے بھی اتنی ہی سڑک کی کھدائی کرکے فنڈز ہضم کئے جبکہ لوگوں کو سڑک کی سہولیات فراہم کرنا تو دور ان کی ہزاروں کنال زمینیں اور سیب، اخروٹ، پلمپ اور املوکوں کے باغ ویران کر دئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی پر ختم نہیں کیا بلکہ اس سڑک کی کھدائی کرکے چھوڑ دی گئی جس کی وجہ سے کھسک رہی زمین کی زد میں مذید دس مقامات ہیں جن کو بھی کافی خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتولی کے علاوہ، سڑوئی، پدر، چھیلہ اور ڈھانگری سے پندرہ کلومیٹر پیدل سفر طہ کرکے طلبہ تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں جس سے ان کی تعلیم کافی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل موجود ہونے کے باوجود بھی خراب نظام کے کارن لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں،ا سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے جس طرف حکام کا کوئی دھیان نہیں، حصول راشن کیلئے لوگوں کو پندرہ کلومیٹر پیدل چل کر منڈی آنا پڑتا ہے جبکہ سرکار کی زمہ داری ہے کہ گھوڑوں پر لاد کر لوگوں کو گھر کے قریب راشن فراہم کیا جائے، علاقہ میں طبی سہولیات کا فقدان ہے، لوگوں نے صحت مرکز کی بھی مانگ کی ہے، اس کے علاوہ محکمہ پنچائت کے کاموں میں محض خانہ پوری سے کام لیا گیا ہے جبکہ منریگا، ایس ڈی آر ایف اور دیگر پنچائت کی اسکیموں کے تحت کوئی بھی کام صحیح ڈھنگ سے نہیں ہوا ہے، مذکورہ سڑک کی بریسٹ وال لگانے کی بھی لوگوں نے اس دوران مانگ کی ہے۔ مقامی لوگوں میں بشمول محمد شریف ریشی، چوہدری جاوید اقبال، عبدالمجید ریشی، محمد اشرف شیخ، جلال الدین شیخ، محمد تاج ریشی اور دیگران نے جاوید ریشی سے گذارش کی ہے کہ مذکورہ علاوہ سیاسی نگاہوں سے اوجل ہے جہاں سیاسی رہنما صرف انتخابات کے دوران دکھائی دیتے ہیں بعد کے چھ سال نہیں انہوں نے مانگ کی کہ عوام کے ان مسائل کو ریاستی و ضلعی سطح کے متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کروائیں۔ جاوید ریشی نے اس موقع نبارڈ اور پی اہم جی ایس وائی کے تحت ایک ہی سڑک کی دو بار کھدائی کی جانچ کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد اس سڑک کو پایہ تکمیل پہنچایا جائے۔، نیز لوگوں کی سبھی بنیادی ضروریات اور مانگوں کو فی الفور پورا کیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کروائیں گے۔