سرنکوٹ یوتھ کا آصفہ کے حق میں زور دار احتجاج

0
0

موجودہ حکومت اور بار ایسوسیشن جموں کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ//سرنکوٹ میں آج نوجوانوں کی جانب سے آصفہ معاملہ پر زور دار احتجاج کیا ،اور ملزمان کو پھانسی کی سزا دئے جانے کی مانگ بھی کی۔سرنکوٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے جمع ہو کر فلک شگاف نعرے بلند کئے ،اور جس میں جموں بار ایسوسیشن اور موجودہ حکمومت کے خلاف نعرے بلند کئے گئے اور آصفہ کے لئے جلد سے جلد انصاف کی مانگ بھی کی۔مظاہرین نے کھٹوعہ بار ایسوسیشن اور جموں بار ایسوسیشن کے خلاف جم کر نعری بازی کی اور کہا کہ وکلا ءجنہیں قانون کا پاسدار مانا جاتا ہے اور وکلاءکا کام مظلوموں کو انصاف دلانے کا ہوتا ہے لیکن جموں بار کے کچھ وکلاءنے اس کے برعکس رویہ دیکھایا اور ملزمان کی پشت پناہی کی گئی جو کہ سماج میں بد نما داغ کی مانند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے بہت ہی اچھے طریقے سے کیس کی جانچ کی ہے اور ملزمان کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ موجودہ سرکار کے منسٹر اور ایم ایل اے بھی ملزمان کو بچانے کی ہر مکمن کوشش کر رہیں ہیں جو قابل مذمت ہے۔مظاہرین اس موقعہ پر کینڈل مارچ بھی کیا گیا اور آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دئے جانے کی مانگ بھی کی۔نوجوانوں نے اپنے تاثرات کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے معصوم آصفہ کی عصمت دری اور ناحق قتل کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اور اس معصوم کے ناحق قتل پر سیاست بالکل بھی نا قابل قبول ہے۔انہوں نے آصفہ کے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا