مدرسہ فاطمةالزہرا پونچھ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ //مدرسہ فاطمةالزہرا جنیاڑ ڈینگلہ پونچھ میں آج یک روزہ سیرت النبی کانفرنس کا اہتما کیا گیا۔ اس جلسہ میں بھاری تعداد میں عوام الناس نے شمولیت کی مقامی علمائے کرام کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں مولانا مفتی عبدرشید داﺅدی صاحب نے ایک اہم و تاریخی بیان کیا مفتی صاحب نے مکمل سیرت مصطفےٰ بیان کی اور کہا کہ آج کے دور میں جو گناہ وظلم و ستم عروج پر پہنچ چکے ۔انسان انسانیت کو بھول گیا چھوٹے بڑے میں فرق کرنا بھول گیا ۔ امیروں نے غرباءکو پشِ پشت ڈال دیا ۔حالات دن بہ دن بدتر سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ان حالات کیلئے جہاں دیگر مسائل ذمہ دار ہیں ،وہیں سب سے بڑا مسئلہ مذہب سے دوری ہے۔ اہلِ اسلام نے جو مذہب کے تقاضوں کو بھلا دیا خدا کے اصولوں و اسلام کی حدود پر عمل پیرا ہونے کو اپنے لئے بوجھ سمجھ لیا تو پھر ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اے لوگوں آو مذہبِ اسلام کے سچے ماننے والے بن جاﺅ ۔چند روزہ دنیاوی زندگی کے آرائش کیلئے ہمیشہ والی آخرت کو مت بھولو مفتی کشمیر نے آصفہ معاملے پر سیاست کرنے اور اس قتل کو فرقہ واریت کا جامہ پہنانے والوں کو بھی خوب کھری کھوٹی سنائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا