آصفہ کی روح اب تک انصاف کی منتظر جماعت رضاے مصطفے منڈی نے ملزمان کو سزا دینے کا کیا زور دار مطالبہ

0
0

ظہیر عباس
منڈی//جماعت رضاے مصطفےؑ منڈی کی جانب سے مرکزی جامعہ مسجد منڈی میں آصفہ قتل معاملے کو لیکر ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت مرکزی جامعہ مسجد منڈی کے امام و خطیب مولانا سید محمد امین شاہ گیلانی نے کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آصفہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ اس وقت انتظامیہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے اس شرم سار دلسوز اور درندگی سے بد تر واقعات پر سیاست کے سوا ابھی کچھ نہیں ہوا مقررین نے کہا کہ آصفہ کی روح انصاف کی طلبگار ہے انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ریاستی حکومت اور کٹھوعہ انتظامیہ اپنی نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے آصفہ کو اب تلک انصاف فراہم نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ریاستی حکومت پر عوام الناس کا اعتبار کم ہو چکا ہے کیونکہ پولیس نے تین دن قبل دو تین مجرموں کو حراست میں لیا تھا اور جس سے لوگوں کے دلوں میں یہ احساس ہوا تھا کہ آصفہ کے قاتل اب عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن افسوس کی بات ہے کہ دوسری جانب ملزمان کے حمائتی لگاتار احتجاج کر رہے ہیں ۔مقررین نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو معصومہ کی روح کو کبھی انصاف نہیں ملے گا۔ جماعت رضاے مصطفے نے اجلاس میں بہ اتفاق رائے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اس مقدمے کو جلد از جلد حل کر کے اصل مجرموں کو پھانسی کی سزا سنائےں اور اگر ایسا نہ کیا گیا منڈی تحصیل کی عوام ریاستی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اترنے کے لیے مجبور ہو جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا