لازوال ڈیسک
منجاکوٹمنجاکوٹ کے مڈل اسکول ناڑ میں محکمہ تعلیم کی لاپروائی عروج پر دییکھی جا سکتی ہے واضح رہے کہ اس اسکول میں کے لیئے چہار دیواری نہ ہونے کے کارن بچوں کی قیمتی جانوں کو سخت نقصان ہو سکتا ہے۔مگر محکمہ تعلیم کو ٹس سے مس تک نہیں ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مڈل اسکول ناڑ میں لگ بھگ تیس کے قریب زیر تعلیم بچے ہیں جن کو کسی بھی وقت نقصان پہنچ سکتا ہے۔مگر محکمہ تعلیم نے آج تک اس اسکول کےلئے چہار دیواری کا انتظام نہ کیا ۔اسی سلسلہ میں مقامی لوگوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اسکول ناڑ میں چہار دیواری کے ساتھ ساتھ کھیل کا میدان بھی بنوایا جائے۔ وہیں لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران سے اپیل کی کہ وہ ان بچوں کے تحفط کے لیئے جلد سے جلد چہار دیواری کا معقول انتظام کریں جس سے طلباءکسی بھی آنے والے حادثے سے بچ سکیں۔