آصفہ سے انصاف کا مطالبہ

0
22
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈاکٹر کی بھوک ہڑتال
یواین آئی
حیدرآباد؍؍کشمیری کمسن آصفہ بانو کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈاکٹر روی شنکر نے دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کی۔ ڈاکٹر روی شنکر نے کہا کہ وہ ہندوستان کی سیاست میں شفافیت چاہتے ہیں۔ سماج کے ہر طبقہ کو یکساں حقوق اور انصاف کے وہ قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ۔یہاں ہر مذہب والے رہتے ہیں،ی ایک طبقہ یا ذات کے ساتھ ظلم وستم دستور ہند کے خلاف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں امیدوار ہوں گیاور آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مشن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، فی الحال کسی بھی سیاسی پارٹی سے انکا تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ہو تو وہ خود اپنی سیاسی جماعت قائم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو ان کے مشن کو مانے گی وہ اس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ واضح رہے کہ پچھلے 240 دنوں سے وہ جگتیال میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے کوشاں ہیں اور ضلعی سطح پر عوام الناس میں ایک مہم چلا رہے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا