جکارتہ،// جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کے روز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں یہ اجلاس 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔
آسیان-انڈو پیسفک فورم (اے آئی پی ایف) میں منگل اور بدھ کے روز امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی شرکت متوقع ہے۔ AIPF کا انعقاد آسیان سے متعلقہ اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا، جس میں اعلیٰ سطحی بات چیت، پینل مباحثے اور صنعت اور تجارت سے متعلق ملاقاتیں ہوں گی۔
محترمہ ہیرس ایسٹ ایشیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گی، جس میں معیشت، گرین انفراسٹرکچر، سپلائی چین، ڈیجیٹل تبدیلی، پائیدار اور اختراعی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آسیان 10 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک یعنی برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام پر مشتمل تنظیم ہے، جس کا مقصد اپنے رکن ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انڈونیشیا اس سال آسیان کی صدارت کر رہا ہے۔