سابق رکن پارلیمنٹ مدھویاشکی گوڑکیخلاف گاندھی بھون میں پوسٹر

0
0

حیدرآباد //تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں نظام آباد کے سابق ایم پی اور تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھو یاشکی گوڑ کے خلاف پوسٹر لگائے گئے ہیں جس سے ہلچل مچ گئی ہے۔ نامعلوم افراد نے پارٹی کے ریاستی دفتر پر پوسٹر لگا یا جس میں پارٹی قیادت سے خواہش کی گئی کہ پیراشوٹ لیڈروں کو ٹکٹ نہ دیاجائے۔اس پوسٹر میں ایل بی نگر (کانگریس) بچاؤ، مدھو یاشکی واپس نظام آبادجاؤ کی تحریر لکھی گئی۔مدھویاشکی گوڑ جنہوں نے 2009 میں نظام آباد سے ایم پی کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی، تلنگانہ کی تشکیل کے بعد انتخابات ہار گئے تھے۔ نظام آباد کے علاوہ، انہوں نے حیدرآباد کے ایل بی نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے لیکن وہیں مقامی لیڈران سابق ایم ایل اے مال ریڈی رنگاریڈی کے بھائی اور ایک اور لیڈر جے پربھاکر ریڈی نے بھی درخواست کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا