سری نگر، // ایس ایم سی کمشنر اور سری نگر سمارٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کیو آر ہائوس کوڈ کا مقصد شہر میں جدید طرز پر خدمات وسہولیات کو فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سسٹم سے گھر کی مکمل ڈاکیو منٹیشن کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار سے بہتر منصوبہ سازی کی جاسکتی ہے۔
موصوف سی ای او نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘گھر کا پتہ (ایڈریس) معلوم کرنے کے لئے ہر میٹروپولیٹن سٹی میں ایک مخصوص سسٹم ہوتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس (ڈیجٹل کیو آر ہائوس کوڈ) سے گھر کی مکمل ڈاکیو منٹیشن ہوتی ہے مثال کے طور پر یہ گھر کس کے لئے استعمال ہوتا ہے کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے یا رہائشی ہے اس کا بجلی کنکشن ، پانی کا کنکشن کہاں سے آتا ہے وغیرہ’۔
اطہر عامر نے کہا کہ پورے شہر کی جی آئی ایس (جیو گرافک انفارمیشن سروے) میپنگ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں گھر گھر یہ سروے کیا گیا ہے اور 2 لاکھ 30 ہزار گھروں کا اب تک اس سروے کا کام مکمل ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے گلی (سٹریٹ) کا نمبر سسٹم بنایا گیا اور پھر گھروں کا ایک ایڈرس سسٹم بنایا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد شہر میں جدید طرز پر خدمات کو فراہم کرنا ہے اور بہتر پلاننگ ہے۔
موصوف سی ای او نے کہا کہ ہر گھر کے سامنے ایک دھات کا ایک بورڈ لگایا جائے گا جس پر ایڑیس اور کیو آر کوڈ درج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس ایک الگ معاملہ ہےا ور یہ کام الگ نوعیت کا ہے۔