شیراز چوہدری
راجوری؍؍راجوری ضلع کے کوٹرنکا میں آسمانی بجلی گرنے سے خانہ بدوش قبیلہ کے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام کوٹرنکا سب ڈویژن کے پاٹلی جنگلاتی علاقے میں آسمانی بجلی گر گئی جس میں دو افراد شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئے جن کو بے ہوشی کی حالت میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈی لے جایا گیا جہاں پر 28 سالہ ظفر اقبال ولد محمد بشیر سکنہ پنجناڑہ کو مردہ قرار دیا گیا۔دریں اثناء شوکت علی (22) ولد ولی محمد ساکن پنجناڑہ شدید زخمی ہے اور اسے خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا ہے۔