کہاساتھرہ پل اور فتح پور تا جبی سڑک کا کام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کے سماجی کارکن و ضلع صدر پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم خالد کرمانی نے لازوال کے نام اپنے تحریری بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عوام پنچائت فتح پور۔دھڑہ۔ڈنہ۔ہاڑی بڈھا۔بائیلہ مطالبہ کر رہی تھی کہ ساتھرہ کے مقام پر پل لگایا جائے تاکہ ان پنچائتوں کا رابطہ بلاک ہیڈ کوارٹر کے ساتھ بحال رہ سکے کیونکہ پل نہ ہونے کہ وجہ سے لوگوں کو منڈی سے ہوکر ساتھرہ تک اپنے کام کروانے کیلئے آنا پڑتا تھا جس میں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر نے الیکشن میں کیا ہوا وعدہ سچ کر دکھایا اور عوام کو پل کا تحفہ دیا اور ساتھ ساتھ فتح پور تا جبی سڑک کا پروجیکٹ منظور کروا کر دہری خوشی دی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی قیادت میں ہوئے کام قابل داد ہیں۔