آئی یو ایس ٹی نے جی ایچ ایس لاجورہ پلوامہ میں آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا

0
79

طلباء میں ہنر اور کاروباری ترقی کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی
لازوال ڈیسک
اونتی پورہ؍؍ سکل اینڈ کیپیسٹی ڈیولپمنٹ سیل (ایس سی ڈی سی)، سی آئی ای ڈی آئی یو ایس ٹی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، لاجورہ پلوامہ میں وکست بھارت 2047 انیشیٹیو کے حصہ کے طور پر ایک روزہ اسکل میپنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی جس کا مقصد طلباء میں ہنر اور کاروباری ترقی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
اس موقع پر رفعت جہاں، ہیڈ جی بی ایچ ایس لاجورہ نے فیکلٹی کا آؤٹ ریچ اقدام اور طلباء میں بیداری پھیلانے پر شکریہ ادا کیا۔وہیں ایس سی ڈی سی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید درخشاں مجید نے ڈاکٹر مونیسا قادری اور ڈاکٹر فرحانہ علائی کے ساتھ اس تقریب کے دوران آئی یو ایس ٹی کے زیر اہتمام تربیتی مواقع اور مہارت پر مبنی پروگراموں پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا