بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍آرمی پبلک سکول نگروٹہ نے آج یہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں سکول کے نوجوان ہنرمندوں کو ذمہ داریاں سونپیں تاکہ وہ اپنے عزم، اعتماد اور قابلیت کے ساتھ اپنے سکول کو آگے سے آگے لے جائیں۔ اس تقریب نے سیشن 2022-23 کے لیے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے ہونہار طلباء کو بھی نوازا گیاکیونکہ اسکول نے ان کی بے پناہ لگن، محنت اور تعلیمی قابلیت کی وجہ سے ناردرن کمانڈ میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ یہ وہ موقع تھا جہاں نوجوان طلباء کو قیادت کا لبادہ اوڑھنے اور اسکول کی طرف سے انہیں سونپی گئی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سکول کے پرائمری ونگ کے لئے مہمان خصوصی کے ہاتھوں چلڈرن پارک کا بھی افتتاح ہوا۔وہیںتقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کرنے کی تقریب سے ہوا، اس کے بعد مسز روچی بہل، پرنسپل اے پی ایس نگروٹہ کا استقبالیہ خطاب ہوا، جس میں انہوں نے تقریب کی مہمان خصوصی، مسز پونیتا جین (زونل صدر وائٹ نائٹ آوا)کا خیرمقدم کیا۔تاہم تقریب ہاؤس کیپٹن، نائب کپتان، ہاؤس پریفیکٹس اور مختلف کلب سیکریٹریز کے اعتراف کے ساتھ آگے بڑھی۔تقریب کے دوسرے نصف حصے میں 2022-23 کے سیشن کے لیے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں غیر معمولی نتائج حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد اور اعزاز دینے کے لیے ایوارڈز اور اسکالرشپ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔