کھیلو انڈیا اور مشن اولمپکس کو فروغ دینے کے لیے فوج کی جانب سے سرگرمیاں جاری

0
0

مینڈھر، پونچھ میں ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام انٹر اسکول ایتھلیٹکس میٹ
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر، ہندوستانی فوج نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں اپنی دوسری انٹر اسکول ایتھلیٹکس میٹ کا انعقاد کیا۔اس باوقار تقریب میں حصہ لینے والے اسکولوں میں گورنمنٹ ہائی اسکول، اپر ڈھرانہ، گورنمنٹ ہائی اسکول، سخی میدان اور دیگر کئی اسکول شامل تھے۔اس دوران ریلے ریس، ڈسکس، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ اور لانگ جمپ شامل ہیں۔ یہ اقدام دور دراز کے علاقوں، خاص طور پر لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں کھیلو انڈیا پروگرام کی اہمیت پر زور دینے کے لیے کیا گیا تھا۔اسکول کی سطح پر ایتھلیٹکس کو متعارف کروانے کا مقصد مشن اولمپکس کو آگے بڑھانا اور ہندوستان کو ایک مضبوط کھیلوں والے ملک کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، تقریب کا ایک قابل ذکر حصہ طالبات کی شرکت تھی، جس نے ناری شکتی کے تصور کو اجاگر کیا۔ مجموعی طور پر 150 سے زائد طلباء نے، جن میں مختلف عمر کی 72 لڑکیاں شامل تھیں،نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس تقریب کا اختتام انعامات کی تقسیم اور اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں چاروں سکولوں کے پرنسپلز اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا