وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور 85 دیگراَفراد نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے طور پر حلف لیا

0
39

منتخب قانون سازوں کو اِجتماعی طور پر کام کرنا چاہئے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سفرآسان اور مستحکم ہو:عبوری سپیکر مُبارک گُل

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سوموار کو 85 دیگر افراد کے ساتھ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔عبوری سپیکر مُبارک گُل نے نومنتخب ارکان سے اسمبلی ہال میں حلف لیا۔وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سب سے پہلے حلف لیا اور اِس کے بعد نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری ، وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ مسعود ، جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا ، وزیربرائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، کوآپریٹیو اور الیکشن جاوید احمد ڈار اور وزیربرائے خوراک، شہری رسدات اورامورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،امورِ نوجوان و کھیل کوداور اے آر آئی اور ٹریننگزستیش شرمانے حلف لیا ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Jammu_and_Kashmir_Legislative_Assembly
عبوری سپیکر نے نئے اراکین اسمبلی کو مُبارک باددیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل اُٹھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ منتخب قانون سازوں کو اِجتماعی طور پر کام کرنا چاہئے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سفرآسان اور مستحکم ہو۔اُنہوں نے عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت سے اُمیدظاہر کی اور کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اُنہوں نے حلف برداری کی تقریب کے خوش اسلوبی سے اِنعقاد کے لئے تمام انتظامات کرنے پر متعلقہ محکموں کا بھی شکریہ اَدا کیا۔عبوری سپیکر نے یہ بھی اعلان کیا کہ عمر عبداللہ نے گاندربل حلقہ کو برقرار رکھتے ہوئے بڈگام اسمبلی نشست خالی کردی ہے۔ عمر عبداللہ نے حالیہ اسمبلی اِنتخابات میں گاندربل اور بڈگام دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا