ڈیرہ کنجلی ک ±نڈرہ چھپانو بھبر برہمنہ رسیالاں علاقہ کے طلباءہائر اسکنڈری اسکول نہ ہونے سے پریشان

0
35

کئی طلباءدسویں کے بعد تعلیم کو کر دیتے ہیں خیر آباد،جموں وکشمیر انتظامیہ خصوصی توجہ مبذول کرے

لازوال ڈیسک
جموںریاسی سے لگ بھگ 60 کلو میٹر کی د وری پر گاوں کنجلی چھپانو ٹانڈہ سیری ڈیرہ بابا بندہ چمبیاں منص وع بھبر برہمنہ رسیالاں ک ±نڈرہ کے طلباءہائر سکینڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم کو راستے میں ہی الوداع کر دیتے ہیں۔

https://www.rekhta.org/poets/abdul-qadir-1/all

 

عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں کہاکہ ہائر اسکنڈری اسکول علاقے میں نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ علاقہ جات کے طلباءکے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پر ہائر اسکنڈری اسکول قائم کئے جائیں تاکہ راستے میں ہی تعلیم کو الوداع کہنے والے طلباءکو تعلیمی سفر میں مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔اس سلسلے میں ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والے معروف ڈوگری اور گوجری شاعر عبدالقادر کنڈریا نے جموں وکشمیر کی نئی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام کے مصائب کو مد نظر رکھتے ہوئے ان علاقہ جات کے طلباءکے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے ۔انہوںنے اس سلسلے میں جموں وکشمیر سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر ہائر اسکنڈری اسکول قائم کر کے نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر کی جائیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا