دتوپن تھینگڈی نیشنل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ، ریجنل ڈائریکٹوریٹ، جموں نے 67واں یوم تاسیس منایا

0
48

محمدرضوان الدین، ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،مزدور کی تعلیم اور ہندی زبان کے کردار پر پینل ڈسکشن بھی ہوئی

لازوال ڈیسک

https://labour.gov.in/
جموں؍؍حکومت ہند، وزارت محنت و روزگار، دتوپن تھینگڈی نیشنل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ، ریجنل ڈائریکٹوریٹ، جموں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، جموں کے آڈیٹوریم میں ورکر ایجوکیشن ڈے کے طور پر اپنے 67ویں یوم تاسیس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ وہیں اس پروگرام کے مہمان خصوصی محمدرضوان الدین، ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر، وزارت محنت و روزگار،حکومت ہند تھے جبکہ مذکورہ تقریب کی صدارت چنن سنگھ تور، چیئرمین، آر اے سی ،ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی ،جموں اور جنرل سکریٹری، بھارتیہ مزدور سنگھ،جموں وکشمیر تھے۔اس موقع پرمختلف پی ایس یوز ،صنعتوں، ٹریڈ یونینوں،این جی اوز ،یونیورسٹی اور جموں کی دیگر سماجی تنظیموں کے تقریباً 40 سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پرمزدور کی تعلیم کا کردار اور ہندی زبان کا کردار اور اہمیت کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔وہیں بحث میں انیل گپتا، سینئر نائب صدر، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، جموں،دشینت پانڈے، ڈپٹی ڈائریکٹر،ای ایس آئی سی ،،ڈاکٹر (پروفیسر) پرکاش چند، ڈین، اسٹوڈنٹ ویلفیئر، جموں یونیورسٹی اور ڈاکٹر (پروفیسر) رجنی، ہندی ڈیپارٹمنٹ ایچ او ڈی، جموں یونیورسٹی، جموں نے حصہ لیا۔
تاہم بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں رضوان الدین، آر پی ایف سی، جموں نے ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی، جموں کو اس کے 67 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے اور جموں، کشمیر اور ریاستوں میں ان کی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے کارکنان کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے میں اس کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یقینی بنایا کہ ای پی ایف او، جموں، جموں، کشمیر اور ایل میں حکومت ہند کی ورکرز ایجوکیشن اسکیم کے مناسب نفاذ کے لیے ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی، جموں کو ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔
وہیںاپنے صدارتی خطاب میںچنن سنگھ تور، آر اے سی چیئرمین، ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی، جموں نے بھی ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی کے تمام افسران اور عملے کو اس کے 67 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے اجتماع کو یہ بھی بتایا کہ بورڈ نے 16 ستمبر 1958 کو اپنے قیام کے بعد سے اب تک لاکھوں کارکنوں کو تربیت دی ہے اور یہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں سے مختلف مزدور قوانین اور فلاحی اسکیموں کے تحت کارکنوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کر کے اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
وہیںانیل گپتا، سینئر نائب صدر سی سی آئی، جموں نے جموں میں ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی اور دیگر سرکاری محکموں کو یقین دلایا ہے کہسی سی آئیجموں جموں و کشمیر میں تمام باہمی فائدہ مند حکومتی پالیسیوں کی مکمل حمایت اور تعاون کرے گا اور یہ موقع فراہم کرنے کے لئے ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی جموں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تقریب میں شامل دیگر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا