ہندوستان کا سب سے بڑا دستہ پیرس پیرا اولمپکس کے لیے روانہ

0
119

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) پیرس پیرا اولمپکس 2024 کے لئے اتوار کو ہندوستانی کھلاڑیوں کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ دہلی سے فرانس کے لئے روانہ ہوگیا۔
ہندوستانی دستہ 28 اگست سے 8 ستمبر تک منعقد ہونے والے پیرس پیرا اولمپک گیمز میں بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور دیگر سمیت مختلف مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
یہ دستہ پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) کے صدر دیویندر جھاجھریا، سکریٹری جیونت، چیف ڈی مشن ستیہ پرکاش سانگوان اور دیگر اہم ارکان کے ساتھ آج روانہ ہوا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی سی آئی کے صدر دیویندر جھاجھریا نے کہا، "جب ہم پیرس پیرا اولمپکس کے اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں، تو مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے۔ ان کی لگن، استقامت اور جذبہ واقعی متاثر کن ہے۔ یہ ہمارا اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے اور مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ توقعات سے بڑھ کر 25 تمغے جیتیں گے۔ پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ عالمی سطح پر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا