طالبہ سے فحش حرکت کرنے کے الزام میں پرنسپل معطل

0
62

پرتاپ گڑھ:25اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں اسکول میں طالبہ کے ساتھ فحش حرکت کرنے کے الزام میں پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔
تھانہ علاقے کے جیٹھ وارا کے دیہی اسکول کی 6 سالہ طالبہ کی ماں نے ہفتہ کو تھانے میں تحریر دے کر پرنسپل انل کمار شکلا پر الزام لگایا تھا کہ آج دوپہر میں انہوں نے طالبہ کو بلا کر فحش حرکت کی ہے جانکاری ملتے ہی مشتعل مقامی افراد نے اسکول کا گھیراؤ کیا تھا اور متاثرہ طالبہ کو لے کر اسکول پہنچ گئے تھے۔ ملزم پرنسپل فرار ہوگیا ہے۔
بیسیک ایجوکیشن افسر بھوپیندر سنگھ نے آج اتوار کو بتایا کہ ملزم پرنسپل انل کمار شکلا کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف لال گنج کے بلاک ایجوکیشن افسر کو جانچ سونپی گئی ہے۔ تھانہ انچارج جیٹھ وارا نے بتایا کہ اس معاملے میں تحریر ملی ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا