نتیش کمار نے یونین بجٹ میں بہار کے لیے امداد کے اعلان کا خیرمقدم کیا

0
153

پٹنہ، 23 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں پیش کردہ یونین بجٹ میں ریاست بہار کو امداد دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
مسٹر نتیش کمار نے اپنے ایکس پینڈل پر ایک پوسٹ میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے یونین بجٹ میں بہار کے لیے اعلان کردہ متعدد پروجیکٹوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب خیال رکھا گیا ہے۔
نتیش کمار نے کہا کہ "یونین بجٹ میں سڑک رابطہ، بجلی، میڈیکل کالج اور کوسی-میچی ندی کو جوڑنے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آبپاشی کے منصوبوں اور سیاحت کے لیے بھی خصوصی امداد کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
نتیش کمار نے مالی سال 2024-25 کے عام بجٹ میں تجویز کردہ بہار کو خصوصی امداد دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ سیتا رمن دونوں کا بہار کے تئیں مثبت اشارے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ مرکزی حکومت ترقی کے لئے مستقبل میں بھی بہار کو اسی طرح کی امداد کی پیشکش جاری رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا