مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کی صوبائی اکائی کا الحاج پیر محمد مقبول نقشبندی کے ساتھ اظہار تعزیت

0
175

ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کی صوبائی اکائی نے حضرت الحاج پیر طریقت محمد مقبول نقشبندی سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ یونسیہ زرہامہ کپواڑا کشمیر کے ساتھ ان کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں اکائی کے زعماء نیکہا کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی حضرت الحاج پیر طریقت محمد مقبول نقشبندی اور دیگر لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
وہیںتعزیت کرنے والے علمائے کرام و اراکین مسلم پرسنل لاء بورڈ میں حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ و سرپرست اعلی ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں ، حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں ، حضرت مولانا پیر سید یاسر رضا ضلع صدر ادھمپور ، مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی ، الحاج طارق حسین قادری بٹوت رامبن ، حضرت مولانا قاری علی حسین رامبن ، حضرت حافظ عبدالرشید خان نائب صدر ضلع ڈوڈہ ، الحاج محمد فرید پھامبڑا ضلع صدر سانبہ ، ماسٹر محمد حسین زبر ضلع صدر ریاسی ، حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں ، فیصل رضا یوتھ ضلع صدر سانبہ ، سجاد حسین نائب یوتھ صدر سانبہ ، الحاج قاسم دین بانیاں ضلع صدر کٹھوعہ ، حضرت مولانا قاری فقیر حسین نعیمی نائب صدر کٹھوعہ ، ماسٹر محمد اشرف جنرل سیکرٹری ضلع کٹھوعہ ، وغیرہ دیگر علمائے کرام ائمہ مساجد نے بھی حضرت الحاج پیر مقبول نقشبندی کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا