spot_img

ذات صلة

جمع

ضلع ڈوڈہ کے مختلف سرکاری اسکولوں میں پی ٹی ایم کا انعقاد

والدین اور اساتذہ کا کردار طلباء کی زندگی کیلئے...

جے ای ای مین کے نتائج:سری نگر فزکس والاودیا پیٹھ کے 15 طلباء کوالیفائی

سری نگر ودیا پیٹھ کے ریاستی ٹاپر سشانت پادھا...

جے ای ای مین 2024 میں ویدانتو کے طلباء کی نمایاں کامیابی

اے آئی آر 31 کے ساتھ پرنوانند ساجی اوور...

ریلوے پولیس (جی آر پی) جموںنے 28 سال بعد مفرور گرفتارکیا

کاکا رام اپنا نام کبل سنگھ رکھ کر پڑوسی...

بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں پہلا سینٹرکھولا

افتتاحی تقریب کا انعقادپہلگام کے ریڈیسن میں ہوا، سبزار...

پنجاب کنگ نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 177 رنز کا ہدف دیا

بنگلورو، 25 مارچ (یو این آئی) کپتان شکھر دھون کے 45 رنز اور ششانک سنگھ کی 21 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں پیر کورائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں اوپنر جونی بیرسٹو کا آٹھ رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ نے اننگ کو سنبھالا۔ نویں اوور میں میکسویل نے پربھسمرن سنگھ کو انوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ سنگھ نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔ شکھر دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ سیم کرن نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رن اور ہرپریت برار دو رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔
بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور الزاری جوزف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا-

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: