غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

0
73

اقوام متحدہ //اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جب کہ کونسل کے بقیہ 14 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جنگ بندی کی قرارداد کو سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین نے تجویز کیا تھا۔

لڑائی کے دوران اب تک 32 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جنگ بندی کے لیے بڑھتے عالمی دباؤ کے درمیان رمضان میں فوری جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرار داد پر امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا