spot_img

ذات صلة

جمع

فریزر اور ہوپ طوفان سے ممبئی کے حوصلے پست، دہلی فتح یاب

نئی دہلی، // جیک فریزر-میک گرک (84) اور شی...

ہماچل میں اسکول بس کی زد میں آکر نو سالہ بچی کی موت

اونا، ْْ ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے بنگانہ...

چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی

کولمبو/نئی دہلی،// سری لنکا نے ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے قریب...

روسی فضائیہ نے یوکرین کے 68 ڈرون مار گرائے

ماسکو، // روس کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ...

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو، // جاپان کے بونین اور اوگاسوارا جزائر کے...

سبز سونے کا تحفظ، ذمہ داری سب کی !

سال میں ایک دن ہم جنگلات کے تحفظ اور ان کی اہمیت کے نام پر ضرور مناتے ہیں ۔یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے، تاکہ ہماری زندگیوں میں جنگلات اور درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔وہیں اس دن کے موقع پر جنگلات کی حفاظت کیلئے درخت لگانے کی تقریبات، تعلیمی ورکشاپس، اور صفائی کی کوششوں جیسی سرگرمیاں جنگلات کے پائیدار انتظام کے طریقوں کی حوصلہ افزائی اور تحفظ کے اقدامات کو فروغ دینے کیلئے منعقد تو کی جاتی ہیں۔ لیکن عملاً آج اس سبز سونے کو کتنا تحفظ حاصل ہے ۔ اگر ہم صرف یوٹی جموں وکشمیر کی بات کریں تو جموں وکشمیر ایک پہاڑی نما علاقہ ہونے کی وجہ سے اس کے زیادہ تر علاقوں میں مختلف نسلوں اور اقسام کے جنگلات پائے جاتے ہیں ۔ ان میں زیادہ تر پیڑتو نہایت ہی قیمتی ہیں اور ان کی لکڑی کا اگر مثبت استعمال کیا جائے تو اس سے مختلف اشیاء بنائی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف اقسام کی جڑی بوٹیاں بھی انہیں جنگلات سے حاصل ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ جنگلات ہمارے سیارے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، پودوں اور جانوروں کی وسیع اقسام کے لیے رہائش گاہیں فراہم کرنے، آب و ہوا کو منظم کرنے اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن افسوس کا مقام ہے جنگلات کے ان سب فائدوں کے باوجود ہ بھی ہم جنگلات کے تحفظ کو لیکر کر کتنا سنجیدہ ہیں یہاں صرف حکومتوں کو ہی نہیں بلکہ ہر شہری کو اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم جنگلات کے تحفظ کے تئیں کتنے بیدار ہیں اور کیا کردار ادا کر رہے ہیں ۔وہیں یہ دن جنگلات کو درپیش مختلف خطرات پر بھی روشنی ڈالتا ہے، جیسے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی جو نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے مٹی کے کٹاؤ، پانی کی کمی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہوتا ہے۔ جو صرف کسی ایک خطے یا علاقے کیلئے نہیں بلکہ اس سے پورے سیارے کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
اس لئے ضرورت اس بات کی ہے جہاں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر، دنیا بھر کے لوگ اور تنظیمیں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور اقدامات کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں ۔وہیںجنگلات کا عالمی دن منانے کے ساتھ ساتھ ہم سب اپنے جنگلات کے تحفظ کیلئے عالمی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ انمول سبز سونا کسی ایک انسان کی وراثت نہیں بلکہ دنیا میں آنے والی ہر زندگی کا دارومدار ان ہی جنگلات پر منحصر ہے ۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: