’میں ہندوستان کی ایک وفادار شہری ہوں‘

0
90

شبیر شاہ کی صاحبزادی اور سید علی شاہ گیلانی کی نواسی نے علیحدگی پسند نظریہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا
یواین آئی

سری نگر؍؍محبوس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی صاحبزادی اور مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی نواسی نے علیحدگی پسند آئیڈیالوجی سے لا تعلقی کا اعلان کرکے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کیا ہے۔ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی عوامی نوٹس میں، شبیر احمد شاہ کی بیٹی سما شبیر شاہ، جس نے 2018 میں وادی میں سی بی ایس سی امتحان میں ٹاپ کیا تھا، نے کہا کہ وہ
ہندوستان کی وفادار شہری ہے۔شبیر شاہ جو اس وقت جیل میں مقید ہے کالعدم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ ہیں۔ شاہ کو 2017میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ شبیر احمد شاہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردی فنڈنگ کیس میں بھی نامزد کیا ہے۔
شبیر احمد شاہ کی صاحبزادی سما شبیر شاہ ساکن آفندی باغ صنعت نگر سری نگر نے اخباری نوٹس میں لکھا:‘میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس کی طرف میرا کوئی جھکاو ہے۔ ‘میں اعلان کرتی ہوں کہ اگر کوئی شخص میرا نام ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ساتھ استعمال کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے سے بھی گریز نہیں کرو گی۔میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں ہندوستان کی ایک وفادار شہری ہوں اور میں کسی ایسے شخص یاتنظیم سے وابستہ نہیں ہوں جو یونین آف انڈیا کی خود مختیاری کے خلاف ہو۔دریں اثنا مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی نواسی رووا شاہ نے بھی چند روز قبل اسی طرح کی نوٹس میں حریت کانفرنس کے ساتھ لا تعلقی کا اظہار کیا۔
رووا شاہ نے مقامی روز نامے میں شائع ہونے والی نوٹس میں لکھا :’میں ہندوستان کی ایک وفادار شہری ہوں، کسی ایسی تنظیم یا ایسو سی ایشن سے وابستہ نہیں ہوں جس کا ایجنڈا یونین آف انڈیا کے خلاف ہے اور میں اپنے ملک بھارت کے آئین کے ساتھ وفاداری کی مقروض ہوں۔رووا کے والد الطاف احمد شاہ عرف الطاف فنتوش 2022 میں اس وقت انتقال کر گئے جب وہ جیل میں تھے۔معلوم ہوا ہے کہ رووا شاہ اور سماء دونوں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہیں اوردونوں ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا