spot_img

ذات صلة

جمع

آئندہ نسلوں کے لیے درخت لگائیں اورخود کو بچائیں

ضلع ڈوڈہ میں مختلف جگہوں پر جنگلات کا عالمی دن منایا گیا
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ میں محکمہ جنگلات و دیگر افسران کی جانب سے جنگلات کے عالمی دن کے موقعے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقعے پر شجرکاری مہم کی بھی شروعات کی گئی۔ اس مہم میں محکمہ جنگلات کے رینج چرالہ میں بی آو اعجاز احمد شیخ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر جنگلات کے افسر اعجاز احمد نے لوگوں سے خطاب کر کے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جنگلات کے فائدے بھی بیان کیے انہوں نے کہا کہ جنگلات کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
اس لیے عام لوگوں بھی ہمارے ساتھ مل کر تعاون کریں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر شجرکاری مہم کی بھی شروعات کی گئی یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس دور میں اگر یہ دیکھا جائے تو دن بدن جنگلات ختم ہوتے جا رہے ہیں جس میں انسانوں کے اندر اور جانوروں کے اندر بیماریاں پیدا ہوتی ہیں کیونکہ درخت ہمیں تازہ ہوا دیتے ہیں صاف پانی اور برف باری و بارش جس سے انسان چست اور تندرست رہتا ہے محکمہ جنگلات نے اس سال عالمی یوم جنگلات کا موضوع مہم کے تحت ہے۔ ماحولیاتی الودگی سے بچنے کے لیے جنگلات ضروری ہے ۔
ماحولیاتی نظام کی بحالی پر تبادلہ خیال کرنا بھی ضروری ہے۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں نے موجودہ دور میں جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جنگلات کو ختم کیے جانے کے سبب دنیا میں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔موسم کی تبدیلی، آب و ہوا میں بدلاو دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی بھی جنگلات کے ختم کئے جانے کے سبب دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لوگوں کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔جنگلات نہیں رہے گے تو ہماری زندگی بھی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔اس لیے جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: