سید خالق حسین شاہ ساکنہ کالابن مینڈھر دنیا کو خیر آباد کہہ گئے

0
87

بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں کی شرکت،آبائی گائوں کالابن میں سپرد خاک کئے گئے
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں کالابن میں الحاج سید خالق حسین شاہ صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔اس موقع پر بڑی تعداد میں فرزندان توحید و رسالت نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔موصوف سادات کے طبقہ کی آبرو اور جماعت اہل سنت وجماعت کے علمی سالار تھے، انھوں نے تقریباً ۶۳ سال دربار حضرت چھوٹے شاہ بادشاہ کے دربار پر بحیثیت دعاگو اپنی خدمات انجام دیں اور مقبولیت کا اعلیٰ معیار حاصل کیا۔ ان کا شوق تدریس اور سبق میں انہماک حضرات اکابر کی یاد تازہ کرتا تھا ، حقیقت یہ ہے کہ وہ فنا فی العلم تھے اور ان کی شخصیت سے علم کی خوشبو مہکتی تھی، علم ان کا اوڑھنا بچھونا تھا، وہ اپنی مسلسل محنت اور علمی اشتغال کے اعتبار سے اسلاف کی یادگار تھے، ایسی شخصیت کا اٹھ جانا پوری جماعت اہل سنت کے لیے عظیم سانحہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا