امیٹھی:اسمرتی کے معتمد خاص کا قتل

0
129

ایرانی نے دیا کندھا،علاقے میں کشیدگی
یواین آئی

امیٹھیاترپردیش کے ضلع امیٹھی کے جمو پولیس اسٹیشن علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سنیچر کی دیر رات امیٹھی سے رکن پارلیمان اسمرتی ایرانی کے معتمد خاص کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سی آر پی ایف اور بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)راجیش کمار نے اتوار کو یواین آئی کو بتایا کہ برولیا گا¶ں کے سابق پردھان سریندر سنگھ(50) کو رات 03 بجے اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے گھر کے باہرسو رہے تھے ۔دو موٹر سائیکل سوار افراد نے سابق پردھان پر فائرنگ کی۔زخمی حالت میں سابق پردھان کو لکھن¶ ٹراما سنٹر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ سریندر اس لوک سبھا الیکشن میں اسمرتی ایرانی کے انتخابی تشہیر میں کافی متحرک تھے اور ایرانی کانگریس صدر راہل گاندھی کو 55 ہزار ووٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔برولیا گا¶ں کو سابق مرکزی وزیر دفاع آنجہانی منوہر پاریکر نے محترمہ ایرانی کی درخواست پر گود لیا تھا۔ساتھ ہی ایرانی نے بذات خود برولیا میں مختلف ترقیاتی اسکیم کے لئے کافی سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد محترمہ ایرانی نے امیٹھی پہنچ کر بی جے پی کارکن کو جذباتی خراج عقیدت پیش کی اور اہل مہلوک کے اہل خانہ کا ڈھارس بندھایا۔رکن پارلیمان نے سابق پردھان کے کندھا دیا اور لاش کے ساتھ کچھ دور تک ساتھ چلیں۔ یوگی حکومت کے وزیر محسن رضا نے بھی بی جے پی لیڈر کو کندھا دیا۔ ریاست کے انسپکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے بتایا کہ سات لوگوں کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے ۔انہوں نے پورے معاملے کی جانچ کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔وہیں اس معاملے میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس معاملے میں سبھی پہلو¶ں پر جانچ کررہی۔ معاملہ سیاسی تنازعہ کے ساتھ ساتھ زمینی تنازعہ اور خاندانی رنجش کا بھی ہوسکتا ہے ۔ صحیح صورتحال کا پتا جانچ کے بعد ہی چل سکے گا۔ اس معاملے میں حراست میں لئے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور جلد ہی اصل مجرمین تک رسائی حاصل کرلی جائے گی۔ تاہم برولیا گا¶ں کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ پراپرٹی کا تنازعہ ہوسکتا ہے ۔سریندر کے قتل کے ممکنہ وجوہات کا خلاصہ کرتے ہوئے گا¶ں والوں کا کہنا تھا کہ “سریندر سگرا آشرم میں حصہ دار تھے اور اس کے سربراہ مونی بابا ہیں۔حالیہ دنوں میں سریندر نے مونی بابا کے بھائی کے ذریعہ آشرم کی زمین کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کی مخالفت کی تھی”۔ اس بیچ سابق پردھان کے قتل کے بعد گا¶ں میں کشیدگی کودیکھتے ہوئے پولیس کے علاوہ پی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے ۔مقتول پردھان کے بیٹے ابھے نے کہا کہ اس کے والد محترمہ ایرانی کی تشہیر میں دن رات لگے رہتے تھے جسے علاقے میں کانگریس کے حامی پسند نہیں کرتے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا