بنگلہ دیش کی حکمران عوامی لیگ نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی

0
225

ڈھاکہ، //بنگلہ دیش کی حکمراں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ (اے ایل) پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں 70 فیصد سے زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مسلسل چوتھی بار ملک کا اقتدار حاصل کر لیا ہے الیکشن کمیشن (ای سی ) حکام نے ابتدائی طور پر اتوار کو دیر گئے تقریباً 290 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا جس میں حسینہ کی پارٹی نے اکثریت حاصل کی۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو 299 ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے عام انتخابات ہوئے۔ تین سو رکنی پارلیمنٹ کے انتخاب میں ایک امیدوار کی موت کے باعث ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

حکمران جماعت اے ایل پارٹی کے 260 سے زائد امیدواروں نے قومی انتخابات میں حصہ لیا۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے ختم ہوئی۔ ووٹروں نے ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ ڈالے ۔

غیر ملکی انتخابی مشاہدبھی اتوار کی صبح سے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر آزادانہ گھوم رہے تھے۔ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد، کچھ غیر ملکی مشاہدین نے انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، پرامن، کامیاب اور قانونی قرار دیا۔

بنگلہ دیش میں اگر کوئی پارٹی پارلیمنٹ میں کل 151 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ حکومت بنا سکتی ہے۔

حکمران اے ایل پارٹی 2009 میں بھاری اکثریت سے انتخابی کامیابی کے ساتھ اقتدار میں آئی اور 2014 میں اپنی دوسری مدت اور 2018 میں تیسری مدت مکمل کی۔

جنوبی ایشیائی ملک میں تقریباً 12 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

اے ایل کی سربراہ اور وزیر اعظم حسینہ نے ڈھاکہ سٹی کالج پولنگ اسٹیشن پر صبح 8:03 بجے کے قریب اپنا ووٹ ڈالا۔

ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا