’بچوں کی ابتدائی عمر سے ہی مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے‘

0
311

پی ڈبلیواکیڈمی کے ذریعے نرسری سے آٹھویں جماعت تک ایک جامع نصاب متعارف کرانے کے لیے تیار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍فزکس والا ہندوستان کا معروف ایڈٹیک یونیکورن، اپنی اسکول کی شراکت داری پی ڈبلیواکیڈمی کے ذریعے نرسری سے آٹھویں جماعت تک ایک جامع نصاب متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد ابتدائی عمر سے ہی مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، پی ڈبلیو کا مقصد اگلے تعلیمی سال میں نصاب کے نفاذ کے لیے 2,000 اسکولوں کو ہدف بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، نصاب کو دو مفت اپ اسکلنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ ضمیمہ کیا جائے گا۔تاہم نصاب کو تین سیریز میں سکولوں میں نافذ کیا جائے گا۔ ‘بلوم’ سیریز ، جو نرسری سے کلاس دوم تک پھیلی ہوئی ہے، 21ویں صدی کی مہارتوں کی پرورش اور ٹھوس بنیادوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔’یونیکسٹ نصاب ‘نرسری سے 8 کلاس تک کا احاطہ کرتا ہے، اس میں ریاضی، سائنس اور انگریزی جیسے مضامین شامل ہیں۔ تاہم ’اسپارک‘ کا نصاب کلاس 6 سے 8 کے طلباء کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں کلاس 9-10 کے لیے توسیع کی گئی ہے، اور یہ AI اور کوڈنگ کے شعبے میں علم فراہم کرے گا، جو تکنیکی ترقی کے لیے پی ڈبلیوکے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس سلسلے میںفزکس والہ کے چیف بزنس آفیسر عمران رشید نے کہا کہ ہم مسلسل اعلیٰ معیار کی تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وقف رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ اقدام عددی اور خواندگی میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا