’سیاسی قائدین کی سردمہری سے مایوس نوجوان میدان ِ عمل میں کودپڑے‘

0
0

آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کا قیام ؛اب ہزاروں مال مویشیوں کیساتھ راج بھون کاہوگاگھیرائو،نفرت آمیزماحول ناقابل برداشت
سیدبشارت حسین

 

  • جموں؍؍جموں و کشمیر میں مسلمانوں خاص طورپرگجربکروال طبقہ پر ہو رہی بربریت کے پیش نظر آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں طالب حسین کو کمیٹی چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ چوہدری نزاکت کھٹانہ کو نائب چیئر مین ،انور پھامڑہ انچارج،رفاقت اعجاز جنرل سیکریٹری،گفتار احمد سیکریٹری،حق نواز چوہدری اور ابرار چوہدری کو میڈیا انچارج،اسلم گورسی سوشل میڈیا انچارج جبکہ عمران رشید اور جماعت علی کا بطور کیشئر منتخب کیا گیا ۔کمیٹی کے وجود میں آنے کے بعد آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کے چیئر مین طالب حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں گول گجرال میں پیش آئے واقع کی مذمت کی اور کہا کہ جے ڈی اے کی جانب سے انجام دئے گے اس فعل سے انسانیت بھی شرمسار ہو رہی ہے ۔اس موقع پر موصوف نے آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کے ارائض و مقاصد سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ منافرت سے بھری کچھ طاقتیں ہم سے ہمارے حقوق چھین کر ہندوستان کے آئین ،شناحت ،تمدن اور حقوق زندگی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جس کی ایک تازہ مثا ل گول گجرال میں پیش آیا واقع ہے جس میں مدرسہ کو منہدم کر کے مسلمانوں کے دلوں کوٹھیس پہنچائی ہے ۔انہوں نے خانہ بدوش طبقہ مسلم اور قبائل مخالف وزیر جنگلات کے استعفیٰ کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ان کی غیر قانونی جائداد پر سی بی آئی انکوائری کی جائے ۔موصوف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے اور ہم سرکار سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ قانونی کاروائی کی جائے اور ہم قبائلیوں کو ہمارے مذہب کی وجہ سے حراساں کیا جا رہا ہے جس کیلئے آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی ( اے ٹی سی سی) ہمیشہ لڑائی لڑتی رہے گی ۔انہوں نے اپنے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ فاریسٹ رائٹ ایکٹ کو نافذ کیا جائے ،ایمز کی زد میں آنے والے خانہ بدوشوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں ،کٹھوعہ میں چھینی گئی زمین کی واپسی کی جائے ،سانبہ کٹھوعہ میں پی ایس اے کے تحت گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے ،مسلمانوں کو نقصان پہنچانے والے جے ڈی اے اور جنگلات کے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اسی سلسلہ میں نائب چیئر مین آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی نذاکت کھٹانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست کی مخالف پالیسیوں کی عوام کو جانکاری فراہم کریں گے اور ہم بہت جلد ضلع اور تحصیل سطح پر عوام کے پاس جائیں گے۔جبکہ انور پھامڑہ نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں ہمارے طبقہ کے ممبران جو ہمارے مسائل میں ہماری مدد نہیں کر رہے ہیں ہم انھیں بھی عوام کے سامنے رکھیں گے ۔تقریب کے آخر میں آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے ریاستی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کی مدد کی جائے انہوں ریاستی وزیر اعلیٰ اور گورنر این این ووہرہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی شناخت کو بچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں تیسری بڑی آبادی ہیں اور ریاست میں ہمیں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے اور جلد ہی ہم گورنر ہائوس کی جانب اپنے مویشیوں سمیت سفر کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا