ڈاکٹر اندرابی نے پلوامہ میں اے پی جے عبدالکلام پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا

0
56

لیگ میں جموں و کشمیر کی متعدد نامور کرکٹ کلب اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

لازوال ڈیسک
پلوامہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج پلوامہ کے ڈنگر پورہ پدگام پورہ میں ہوا۔ یاد رہے اس لیگ کا انعقاد جموں و کشمیر ڈیولپمنٹ فاو ¿نڈیشن نے کیا ہے۔وہیں جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے فاو ¿نڈیشن کے چیئرمین بلال پرے، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اونتی پورہ رشید احمد، مجسٹریٹ اونتی پورہ شکیل احمد اور اسسٹنٹ کمانڈمنٹ سی آر پی ایف ونے کمار اور دیگر کی موجودگی میں لیگ کا افتتاح کیا۔ اس لیگ میں جموں و کشمیر کی متعدد نامور کرکٹ کلب اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اندرابی نے اس لیگ کے لیے منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے ہمارے باصلاحیت نوجوان اسپورٹس اسٹارز کے کھیل کے جذبے کو فروغ ملے گا۔

https://x.com/drdarakhshan

ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران، وزیر اعظم کے کھیلو انڈیا مشن نے جموں و کشمیر سمیت پورے ہندوستان میں کھیلوں کے شعبے کو تبدیل کر دیا ہے۔ ان سالوں کے دوران ہمارے ستاروں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں موجودگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہندوستان کے عظیم آئیکن اے پی جے عبدالکلام کے نام پر اس لیگ کا انعقاد دیکھنا بھی متاثر کن ہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پرامن ماحول نے زندگی کے تمام شعبوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے جس میں کھیلوں کے لیے نئے انفراسٹرکچر بڑی رفتار سے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی تمام کیٹیگریز میں ہمارا مستقبل بہت روشن ہے۔وہیں لیگ کے آرگنائزر بلال پرے نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر ڈاکٹر اندرابی، مقامی انتظامیہ اور شریک ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا