خوراک کا عالمی دن،مگر

0
42

گزشتہ کل پوری دنیا میں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر خوراک کی حفاظت اور غذائیت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کیلئے عالمی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ ان تقریبات میں کانفرنسیں، سیمینارز، ورکشاپس، فوڈ ڈرائیوز، اور ایسی مہمات شامل ہیں جو پائیدار زراعت کی وکالت کرتی ہیں، خوراک کے ضیاع کو کم کرتی ہیں،

https://fcivlts.in/

اور تمام لوگوں کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی کو بہتر کرتی ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود افسوس اس بات کا ہے ، کہ فلسطین ، سوڈان جیسے کئی ایسی علاقے آج بھی دنیا میں موجود ہیں جہاں ایک طرف جنگی صورت حال کی وجہ سے کھانے کے دانے دانے کیلئے لوگ ترس رہے ہیں۔وہیں طرف دوسری طرف غربت اور افلاس کے سائے میں جی رہے لاتعداد لوگوں کو کھانہ پیٹ بھر کے نہیں مل رہا ہے ۔ اگر بات صرف وطن عزیز کی ہی کریں تو آج بھی ملک میں کئی ایسی آبادی والے علاقے موجود ہیں جہاں وافر مقدار میں کھانے کا فقدان ہے ۔تاہم اگر کہا جائے دنیا کے کئی حصوں میں بھوک کو کم کرنے اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں ہونے والی پیش رفت کے باوجود چیلنجز بدستور موجود ہیں۔وہیں موسمیاتی تبدیلی، تنازعات، غربت اور عدم مساوات عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو خطرہ بنا رہے ہیں۔بہر کیف عالمی یوم خوراک جوہر سال 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ عالمی سطح پر بھوک اور غذائیت کی کمی کے خلاف شعور بیدار کیا جا سکے۔ وہیں ورلڈ فوڈ ڈے 2024 کا تھیم "خوراک کی حفاظت، بہتر غذائیت، اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے خوراک کے نظام کو تبدیل کرنا” ہے۔جبکہ اگر بات کی جائے تو یہ تھیم صحت مند غذا کو فروغ دینے اور ماحول کی حفاظت کرتے ہوئے سب کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پائیدار خوراک کی پیداوار اور تقسیم کے نظام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔اس لئے تمام حکومتوں، تنظیموں اور افراد کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں اور ایک پائیدار اور مساوی خوراک کا نظام بنائیں۔کیونکہ خوراک کا یہ عالمی دن ہماری زندگیوں میں خوراک کی اہمیت اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ ہر ایک کو محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور بہتر خوراک تک رسائی حاصل ہو۔تاہم اکٹھے ہو کر اور قدم اٹھا کر، ہم ایک ایسی دنیا بنا سکتے ہیں جہاں کوئی بھوکا نہ سوئے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا